کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مرکز کی مودی حکومت وزیراعظم نریندر مودی کی مقبولیت گھٹنے کی وجہ سے مایوسی میں قدم اٹھاکر اروناچل پردیش اور اتراکھنڈ جیسی ریاستوں میں عوام کی چنی ہوئی سرکار کو ہٹاکر اقتدار پر قابض ہورہی ہے۔
مرکز کی سب سے بڑی اپوزیشن
پارٹی نے وزیراعظم اور ان کی کابینہ پر یہ الزام بھی لگایاہے کہ وہ آئین کی بے حرمتی کے لئے سازش رچ رہی ہے۔
پارٹی نے کل رات ایک نوٹ میں کہا ’’وزیراعظم اپنی بڑھتی ہوئی غیر مقبولیت سے واقف ہیں اس لئے وہ لوگوں کے دیئے ہوئے فیصلہ کو الٹ کر اقتدار پر قابض ہورہے ہیں۔